طارق فتح کی شراب کے نشے میں چور فحش حرکتیں
سوشل میڈیا پر شرمناک ویڈیو وائرل، اسلام دشمن کا چہرہ کالا
ممبئی۔۷؍فروری(نمائندہ خصوصی) مذہب اسلام اور شریعت اسلامیہ کے خلاف زبان درازی کرنے والے طارق فتح کی ایسی 'ویڈیو' وہاٹس اپ اور فیس بک سمیت دیگر شوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں اسے شراب کے نشے میں دھت، فلمی نغمے پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ناچتے دیکھا اور گالیاں بکتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ طارق فتح پاکستان میں پیدا ہونے والا ایک ایسا بد دین شخص ہے جس کی دوکان 'اسلام دشمنی' پر چلتی ہے۔ پاکستان سے اسے جنرل ضیاء الحق کے دور میںنکال باہر کیاگیا تھا، وہ کناڈا چلاگیا تھا او راب ہندوستان میں سنگھ پریوار کے ہاتھوں کھیل کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کررہا ہے۔ جھوٹی خبروں کے لئے بدنام 'زی نیوز' پر اس کا ایک اسلام دشمن پروگرام 'طارق کا فتویٰ' دکھایا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ شریعت پر حملے کرتا ہے۔ اسے یرقانی ٹولہ 'اسلامی اسکالر' کہہ کر پیش کرتا ہے۔ اور یہ نام نہاد اسلامی اسکالر ایسا ہے کہ اس سے شراب نہیں چھوٹتی۔ یہ شراب او رشباب کا رسیا ہے۔ ویڈیو میں اسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شراب پیتے اور راجیش کھنہ کے گانے 'یہ جو محبت ہے' پر ناچتے دیکھا جاسکتا ہے، گانا ٹی وی پر آرہا ہے اور یہ سب ناچ رہے ہیں، درمیان میں جب ایک بار گانا رکتا ہے تو طارق فتح کے منہ سے اول فول نکلنے لگتا ہے۔ تو یہ ہے سنگھ پریوار کا چہیتا طارق فتح جو شراب میں غرق رہنا پسند کرتا ہے۔
بشکریہ بصیرت فیچرز
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں