زی ٹی وی کے شیطانی پروگرام فتح کا فتوی کے خلاف بنگلور میں ہزاروں مسلمانوں کا زبردست احتجاج

  منگلور میں مسجد شاہ ولایت کے باہر چوراہے پر مجلس صدائے حق کی جانب سے مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی کی سربراہی میں زی نیوز کے متنازع پروگرام ’’فتح کا فتویٰ‘‘ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ زی نیوز چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ’’فتح کا فتوی‘‘ پر بین لگایا جائے اور بارق فتح کو ملک سے نکالا جائے۔ مفتی محمد معصوم قاسمی قاضی شہر منگلور نے کہا کہ ’’فتح کا فتوی‘‘ پروگرام ملک میں فتنہ و فساد کا پیش خیمہ ہے اس کو جلد از جلد بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ طارق فتح ایک غیر معتبر اور دہریہ آدمی ہے، افسوس کی بات ہے کہ ایک نیشنل نیوز چینل پر ایک متنازع پروگرام کو نشر کیا جارہا ہے اور ہندوستان بھر میں احتجاج کے بعد بھی اس پر قدغن نہیں ، انہوں نے کہا کہ زی نیوز کا یہ پروگرام ملک میں ہندومسلم اتحاد کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’فتح کا فتویٰ‘‘ ملک کی جمہوریت کے خلاف ہے، انہوں نے بتایا کہ طارق فتح اپنی متنازع اور اسلام مخالف باتوں کے ذریعے ہندوستانی حکومت کا اعتبار جیتنا چاہتا ہے، مولانا صدیقی نے ایک اور بات کی طرف اشارہ کیا جو بہت قابل غور ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ طارق فتح کا تعلق بیرونی ملکوں میں بیٹھے دہشت گردوں اور داعش وغیرہ سے نہ ہو، انہوں نے شک ظاہر کیا کہ اگر طارق فتح نے ہندوستانی حکومت کا بھروسہ جیت کر یہاں کی باشندگی حاصل کرلی تو ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔کہ جو شخص اپنے ملک کا نہیں ہوسکا، جس کو امریکہ نے اعتبار نہیں دیا وہ کسی اور کا کیا بھلا کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ طارق فتح جیسے منافق انسان پیسوں کے لیے اپنا ایمان مذہب اور بھروسہ سب کچھ بیچ دیتے ہیں۔ان کے علاوہ مولانا عبدالستار جنرل سکریٹری تنظیم ائمہ مساجد منگلور، قاری محمد ایوب امام مسجد تھانہ والی، مولانا تنویر صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مظاہرین میں تسلیم پینٹر، محمد وسیم، ذکی صدیقی، حافظ محمد منصور، محمد عامر، محمد امان ، محمد اسلم، محمد ساجدوغیرہ کے نام بطور خاص شامل ہیں۔