وہ معلومات جو ٹرین 'نمبر' میں پوشیدہ ہوتی ہیں.
*کون سی ٹرین کب اور کہاں پہنچے گی یہ تو آپ معلوم کر سکتے ہیں. لیکن ٹرین کے لکھے نمبر سے بھی ہمیں کئی اہم معلومات ملتی ہیں. ٹرین میں لکھے نمبر کے ہر عدد کا الگ الگ مطلب ہوتا ہے. آئیے آپ کو بتاتے ہیں....*
*پانچ عدد کا ہوتا ہے ٹرین نمبر*
بھارتی ریلوے کی ہر ٹرین میں پانچ عدد کا نمبر لکھا ہوتا ہے. ٹرین نمبر کا پہلا عدد 0 سے 9 کے درمیان ہوتا ہے اور اس میں ہر ایک پوائنٹس کا اپنا الگ مطلب ہوتا ہے ...
*پہلا عدد -*
0- اسپیشل ٹرین
(موسم گرما، اسپیشل اور ہاليڈے)
1- لمبی دوری کی ٹرین
2- یہ بھی لمبی دوری کی ٹرین کو ظاہر کرتا ہے، لیکن ایسا تب ہوتا ہے جب ٹرین کا پہلا عدد (4 عدد نمبر میں سے) 1 سے شروع ہوتا ہے.
3- اس عدد کولکتہ سب اربن ٹرین کے بارے میں بتاتا ہے.
4- یہ چنئی، نئی دہلی، سكندراباد اور دیگر میٹروپولیٹن شہر کو ظاہر کرتا ہے.
5- كنویشنل کوچ والی مسافر ٹرین
6- میمو ٹرین
7- اس ڈوایم يو اور ریل كار سروس کے لئے ہوتا ہے
8- یہ موجودہ وقت میں ریزرویشن کے بارے میں بتاتا ہے
9- یہ ممبئی کے علاقے سب اربن ٹرین کے بارے میں بتاتا ہے
*دوسرا اور اس کے بعد کے عدد -*
ٹرین نمبر کے دوسرے اور اس کے بعد کے عدد کا مطلب اس کے پہلے عدد کے مطابق ہی طے ہوتا ہے. کسی ٹرین کے پہلے عدد 0، 1 اور 2 سے شروع ہوتے ہیں تو باقی کے چار عدد ریلوے زون اور ڈویژن کو بتاتے ہیں.
*جانیے کس زون کا کیا ہے نمبر -*
0 نمبر - کوکن ریلوے
1 نمبر - سینٹرل ریلوے، ویسٹ- سینٹرل ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے
2 نمبر - سپرفاسٹ، شتابدی، جن شتابدی کو ظاہر کرتا ہے. ان ٹرینوں کے اگلے عدد زون کوڈ کی عکاسی کرتے ہیں.
3 نمبر - ایسٹرن ریلوے اور ایسٹ سنٹرل ریلوے
4 نمبر - نارتھ ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے، نارتھ ویسٹرن ریلوے
5 نمبر - نیشنل ایسٹرن ریلوے، نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے
6 نمبر - ساؤتھرن ریلوے اور ساؤتھ ویسٹرن ریلوے
7 نمبر - ساتھرن مرکزی ریلوے اور ساتھرن ویسٹرن ریلوے
8 نمبر - ساتھرن ایسٹرن ریلوے اور ایسٹ کوسٹل ریلوے
9 نمبر - ویسٹرن ریلوے، نارتھ ویسٹرن ریلوے اور ویسٹرن مرکزی ریلوے
*اس لحاظ سے اگر آپ کی ٹرین کا نمبر 12451 ہے تو...*
1- آپ کی ٹرین لمبی دوری کی ہے.
2- آپ کی ٹرین سپرفاسٹ ہے.
4- اس نارتھ ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے، یا نارتھ ویسٹرن ریلوے میں سے کہیں کی ہے.
*( بشکریہ : جاگرن گروپ)
ہندی سے ترجمہ : شہباز بخت
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں