دس سالہ بچی نے۱۵؍ماہ میں حفظ کلام اللہ شریف مکمل کرلیا
دیوبند،16؍ فروری (سمیر چودھری) دس سال کی بچی نے محض پندرہ ماہ میںقرآن کریم کو مکمل حفظ کرنے کاکارنامہ انجام دیاہے ،جس پر اہل خانہ اور اساتذہ نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے بچی کو مبارکباد پیش کی۔ موضع دمجھیڑہ قصبہ چلکانہ کے باشندہ حافظ محمد تصور کی دس سالہ بیٹی مصباح نے دمجھیڑہ میں واقع میں معروف دینی ادارہ مدرسراج العلوم میںقاری محمد واصل کی زیر سرپرستی محض پندرہ ماہ میں قرآن کریم حفظ کیاہے۔ اس بابت مدرسہ میں ایک دعائیہ نشست کا انعقاد کیاگیا ،جس میں اساتذہ و ذمہ داران نے بچی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ادارہ کے مہتمم و جامعہ مظاہر علو م سہارنپور کے رکن شوریٰ مولانا محمد عارف مظاہری نے قرآن کریم کی افضلیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم اللہ تبارک وتعالیٰ کی جانب سے عطاکردہ وہ عظیم نعمت ہے جو پوری کائنات کے لیے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے اور پوری دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے یہ فضلیت صرف قرآن کریم کے ساتھ خاص کی ہے کہ اسے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے دلوں میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قرآن کریم معجزاتی کتاب ہے ،جس کے معجزے ہر وقت ہمارے سامنے ہیں اور ادارہ کی طالبہ مصباح ذریعہ پندرہ ماہ میں حفظ قرآن کریم تکمیل بھی قرآن کا ہی ایک معجزہ ہے۔انہوں نے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک روز محشر میں حافظ قرآن کے والدین کے سروں کو ایسے تاج سے چمکائے گا کہ اس کے سامنے سورج چاند کی روشنی بھی ماندھ پڑھ جائے گی اور حافظ دس ایسے افراد کو جنت میں لیکر جائیگا جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حاضرین سے اپنے بچوں کی دینی مدارس میں داخل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم سکھانا ہمارا اولین فرض ہے۔ اس موقع پر ادارہ کے ناظم مولانا اطہر مظاہری نے بھی بچی کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے استاذ قاری محمدواصل اور والدین کومبارکباد پیش کی ۔ بعد ازیں مولانا محمد عارف مظاہری نے بچی کے نیک مستقبل کی دعاء کرائی۔ اس دوران خدیجۃ الکبریٰ للبنات کے مہتمم مولانامحمد گلفام،قاری محمد واصل ،قاری محمد اسجد، حافظ منور ،ماسٹر محمد نعمان سمیت دیگر اساتذہ و کارکنان موجودرہے۔بصیرت فیچر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں